30 نومبر، 2024، 5:47 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85675684
T T
0 Persons

لیبلز

مشہد عالمی تاریخی شہروں کی یونین کا رکن بن گیا۔

مشہد - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد کے میئر نے بتایا ہے کہ مشہد شہر عالمی تاریخی شہروں کی یونین کا رکن بن گیا اور اس یونین کے رکن ایرانی شہروں کی تعداد 12 شہروں تک پہنچ گئی۔

محمد رضا قلندر شریف نے ہفتے کے روز مزید کہا کہ "د لیگ آف ہسٹاریکل سٹیز" مقامی حکومتوں کی سب سے اہم بین الاقوامی تنظیم ہے جو شہروں کے تاریخی اور ثقافتی ورثے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ یونین پائیدار عالمی امن میں تعاون پر زور دیتی ہے اور اس کا مجموعی مقصد دنیا کے تاریخی شہروں  کی یونین بنانا ہے۔

مشہد کے میئر نے  مزید کہا کہ  فی الحال 65 ممالک کے 129 شہر اس یونین کے رکن ہیں اور ایران سے مشہد کے علاوہ اصفہان، شیراز، بندرکنگ، ہرمزگان، تبریز، سمنان، کاشان، یزد، اردبیل، نیشاپور، ماسولہ، گیلان اور تہران بھی دنیا کے تاریخی شہروں میں شامل ہيں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .